17 اپریل 2012 - 19:30

کوئٹہ علمدارروڈ پرمنگل 18 اپریل کو شیعہ عیدگاہ کے قریب ہزارہ شیعہ قوم کی تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی جماعتوں کا مشترکہ جلسہ کوئٹہ یکجہتی کونسل کے نام سے منعقد ہوا / پوری قوم نے سردار سعادت علی ہزارہ کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل اور ایک ایجنڈے پہ اتفاق کرلیا۔ تمام قومی فیصلے سردار سعادت کے زیر نظر 16 رکنی کوئٹہ یکجہتی کونسل باہمی مشورے سے طے کرےگی۔

ابنا: کوئٹہ یکجہتی کونسل کے جلسے میں ہزاروں شیعیان کوئٹہ نے شرکت کی اور پوری قوم نے سردار سعادت علی ہزارہ کی قیادت میں مشترکہ لائحہ عمل اور ایک ایجنڈے پہ اتفاق کرلیا۔ تمام قومی فیصلے سردار سعادت کے زیر نظر 16 رکنی کوئٹہ یکجہتی کونسل باہمی مشورے سے طے کرےگی۔

اس موقع پر ابراہیم ہزارہ، طاہرخان ہزارہ، علامہ سید ہاشم موسوی، میجر(ر) نادرعلی، رضاوکیل، داؤد آغا، امیرعلی سمیت ہزارہ قوم کے تمام اکابرین نے شرکت کی۔

جلسہ میں شریک تمام شخصیات نے کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور ہزارہ شیعہ  قوم کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنے کا اعلان کیا۔

جلسہ میں سردارسعادت علی ہزارہ، سید اشرف زیدی اور قیوم علی چنگیزی نے بھی شرکت کرنی تھی لیکن حکومتی اہلکاروں سے ملاقات اور شدید بارش کی وجہ سے جلسہ میں نہ آسکے۔

کہتے ہیں کہ ہرکام کا انجام اس کام کے آغاز پر ہوتا ہے۔ آغاز اچھا ہوا تو انجام بھی اچھا ہی ہوگا اور کسی قوم میں صبر، ہمت، محبت اور اتحاد اگر پیدا ہوجائے تو اس قوم کا کوئی کچ نہیں بگاڑ سکتی۔آج بالآخر ہمارے قوم کے نمائندوں نے وہ کام کیا جسکا قوم کو شدت سے انتظار تھا۔

مقررین نے مزید کہا کہ جو بھی شیعہ  قوم کے نمائندے کسی بھی مثبت کام کے لئے جو بھی مثبت قدم اٹھائیں گے باقی پارٹیاں اور نمائندے اسکی تائید کرینگے نہ کہ مخالفت۔

اس جلسے میں اس بات کا بھی تذکرہ ہوا ہے کے قوم کے نمائندے آج سے ہی اپنی میٹنگز شروع کردینگے۔

کوئٹہ یکجہتی کونسل کے جلسے میں مقررین نے اس بات پر زور دیا ہے کے شیعہ  قوم کے مورال کو دوبارہ بلند کرنے کی کوشش کیجائیگی اور شیعہ  قوم کے افراد بازار، اور کاروباری افراد دوبارہ اپنے اپنے کاموں پر جاکر اس بات کو یقینی بنایں گے کہ ہماری قوم میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔ جلسہ کے آخرمیں علامہ ولایت حسین جعفری نے قوم کی خوشحالی اوراتحاد واتفاق کیلئے خصوصی دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169- 110